Wednesday, October 21, 2020
Home Trending وزیراعظم تھرکی دردناک صورتحال کا فوری نوٹس لیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

وزیراعظم تھرکی دردناک صورتحال کا فوری نوٹس لیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

 Khalid Maqboolقومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم خدمت خلق فاﺅنڈیشن اورمیڈیکل ایڈکمیٹی کے تعاون سے تھرمیںجلدفیلڈاسپتال قائم کرےگی ،ایم کیوایم تھرمیںسیاست نہیں کررہی بلکہ تھرکے بلکتے سسکتے عوام کی بے لوث خدمت کررہی ہے ۔وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف تھرکی دردناک صورتحال کافوری نوٹس لیں۔انہوںنے کہاکہ سیدقائم علی شاہ کراچی میںاپنے محل نماوزیراعلیٰ ہاﺅس سے باہرنکلیںاورتھرکے کیمپ پرجاکربیٹھیں،اب وقت آگیاہے کہ سندھ حکومت جواب دے کہ وہ کون لوگ ہیںجن کی نااہلی اورکرپشن کی وجہ سے تھرکے عوام اس صورتحال سے دوچارہورہے ہیںتھرکول پروجیکٹ کوسیاست اورکرپشن کی نظرکیاجارہاہے جس پر فوری طورپرکام شروع کرکے تھرکے لوگوںکی زندگی میں خوشحالی لائی جاسکتی ہے اورمقامی لوگوںکوروزگارفراہم کیاجاسکتاہے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام خصوصاًمخیرحضرات سے اپیل ہے کہ وہ آگے آئیںاورتھرمیںقحط سالی کا شکار عوام کی مددکریںاوراس حوالے سے ہماراساتھ دیںاورتھرمیںصحت کے مسئلے کو مستقل بنیادوںپرحل کرنے کے لئے تھرسے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرزکو تھرمیںبھیجیں،طبّی وامدادی سامان کے ہمراہ ایم کیوایم کاوفدمنگل کوتھرکے علاقے چھاچھروپہنچے گا۔ان خیالات اظہار ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی ارکان رابطہ کمیٹی محمدواسع جلیل اوروسیم اختر کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیںپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے تھرکی دردناک صورتحال کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز آپ میںاکثرلوگ ایم کیوایم کے وفدکے ہمراہ تھرکاآنکھوںدیکھا حال جان چکے ہیںاورآپ لوگوںنے پاکستان سمیت دنیابھرکی عوام کوتھرکی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا جہاں غربت،بھوک،افلاس اورقحط نے ڈیرے ڈال رکھیںہیں اور ہر طرف موت کا رقص جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی میڈیاپرجب تھرکی سنگین صورتحال کے حوالے سے ایک مرتبہ پھرخبریںچلناشروع ہوئی اورکیمرے کی آنکھ نے دنیا بھر کے عوام کوتھرکی صورتحال کاجیتاجاگتامنظردیکھایاتوحکومت سندھ نے انتہائی ہٹ دھرمی اوربے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سے انکارکیا۔انہوںنے کہاکہ رابطہ کمیٹی، حق پرست عوامی نمائندے ،میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان،خدمت خلق فاﺅنڈیشن کے رضا کار ،ایم کیوایم کے ذمہ داران پرمشتمل ایم کیوایم کے امدادی وفدنے صحافیوںکے ہمراہ تھرکے علاقے مٹھی پہنچاتوجوکچھ ہم نے تھرکی صورتحال کے حوالے سناتھاتھرکی صورتحال اس سے کہیں زیادہ دردناک اورپےچیدہ نظرآئی، وہاںصحت کے حوالے سے جوبھی معاملات ہیںوہ انتہائی دردناک صورتحال اختیارکرچکے ہیںلوگوںکے پیٹ ان کی کمروںسے لگ گئے ہیں۔ ایم کیوایم کا وفد اپنے ہمراہ ایک کروڑروپے سے زائدمالیت کی بھاری مقدارمیںغذائی اجناس اورجان بچانے والی ادویات لیکرتھرپہنچاتھابلکہ وہاںمیڈیکل کیمپ بھی لگایا تھا لیکن تھراوراس کے لوگوںکی صورتحال دیکھ کروہ بھاری مقدارمیںادویات اورغذائی اجناس بھی ہمیں بہت کم لگی جوہم لیکرگئے تھے لہٰذاہم پاکستان کے کونے کونے میںموجود دردمند لوگوں این جی اوز،،فلاحی ادارے،سماجی انجمنیں اور لاکھوں کی تعدادمیںوہ مخیرحضرات جوتھرکے عوام کی مددکرناچاہتے ہیںان سے اپیل کرتے ہیںکہ وہ خودتھرجاکروہاںکا منظر دیکھیں اورایس اوایس کااعلان کرتے ہوئے تھرکے قحط زدہ عوام کی زیادہ سے زیادہ مددکریںیاپھروہ ہمارے ساتھ ملکراس کارخیرمیںحصہ لیں۔انہوںنے کہاکہ خدمت خلق فاﺅنڈیشن کے تعاون سے ایم کیوایم نے تھرمیں تین روزہ طبّی وامدادی کیمپ لگایالیکن ہمیںایسامحسوس ہورہاہے کہ یہ تین دن بھی کم ہیںلہٰذاحالات کی سنگینی کو مدنظررکھتے ہوئے ایم کیو ایم نے فیصلہ کیاہے کہ وہ تھرمیںاپنے فلاحی کام مزید بڑھاوادے اورتھرمیںمستقل بنیادوںپرکیمپ قائم کیاجائے۔انہوںنے بتایاکہ آج قائدتحریک الطاف حسین نے تھرمیں خدمت خلق فاﺅنڈیشن کی امدادی سرگرمیوںکا جائزہ لیتے ہوئے کہاہے کہ آج جوکچھ بھی ایم کیوایم کے پاس ہے یااس کے بس میںہے ایم کیوایم تھرکے عوام کے لئے وقف کر دے اور مخیرحضرات بھی اس سلسلے میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہاکہ تھرمیںعورت ،بچہ بزرگ اورجوان قحط کی وجہ سے افلاس کاشکارہے گزشتہ روزکے طبّی و امدادی سرگرمیوںکے دوران ہم نے ایک ایسی بزرگ خاتون کوپانی ،غذاءپہنچائی جس کی ہڈیاںبھی بھوک سے ٹیڑی ہوگئی تھی جبکہ اس کاشوہردس دنوںسے خوراک نہ ملنے کی وجہ سے پہلے ہی بھوک سے فوت ہوچکاتھا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ تھرمیںآٹے کی بوریوںسے مٹی برآمدہورہی ہے حکومت سندھ بتائے کہ وہ کونسے وزراءتھے جن کی کرپشن کے باعث تھرکے عوام اس طرح کے سنگین حالات کاشکارہیںوہ تمام ڈاکٹرزجنہوںنے تھرکے ڈومیسائل سے فائدہ اٹھایاہے ان کوپابندکیاجائے کہ وہ تھرمیں ڈیوٹیاں انجام دیں،تھرکول پروجیکٹ پر سیاست ہورہی ہے اورکھیل کوبندکرکے تھرکے عوام کواس کاحقدار قراردیاجائے۔انہوںنے کہاکہ تھرمیںپانی بھی شدیدکمی ہے ایم کیوایم اس حوالے سے ماہرین سے صلاح مشورے کرکے تھرمیںہنگامی بنیادوںپرٹیوب ویل جیسے منصوبے لگانے کے لئے ریسرچ کررہی ہے۔ ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے تھرمیںسنگین حالات کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیابھرکے عوام کو آگاہ کرنے پرمیڈیاکے نمائندوں اور چینلز مالکان کابھی تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ویڈیو موجود ہے کس طرح پی ٹی آئی والوں نے پولیس کو دھمکیاں دیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور ایک وفاقی وزیر نے پولیس...

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...