Sunday, October 25, 2020
Home Trending فتنہ تکفیر نے مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ڈاکٹر مزمل اقبال...

فتنہ تکفیر نے مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

Muzammil iqbalجماعة الدعوہ کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ سیرت نبویﷺ سے رہنمائی نہ لینے کی وجہ سے سانحہ پشاور جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ سیرت النبی ﷺ کا ہر پہلو ہر دور میں قابلِ عمل رہا ہے۔ فتنہ تکفیر نے مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ مسلم ملکوں اور معاشروں میںبم دھماکے اور قتل و غارت گری دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے۔ حکمران سیاسی، معاشی و معاشرتی نظاموں کے لیے مغرب کی بجائے سیرت النبیﷺ سے رجوع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولیدؓ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے تمام انبیاءنے کفر و شرک کے خاتمے اور توحید الٰہی کے پرچار کے لیے جدوجہد کی ہے۔ دنیامیں امن، اسلام کے سنہری اصولوں کو اختیار کرنے سے ہی آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں عیسائیت کے پیروکاروں نے سب سے زیادہ دہشت گردی اور قتل و غارت گری کو فروغ دیا ہے۔ جب انبیاءکے راستے کو ترک کر دیا جائے اور اپنے خود ساختہ اصولوں کی پیروی اختیار کی جائے تو نتیجتاً دنیا میں فتنہ و فساد برپا ہو گا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ حب النبی ﷺ کا تقاضا یہی ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کے طریقے کو اختیار کر کے دنیا میں ظلم و شرک کا خاتمہ کریں۔ حب رسولﷺ کے نام پر اپنے خود ساختہ طریقوں کو اختیار کرنا سراسر گمراہی ہے۔ مسلمانوں نے جب سیرت رسولﷺ سے رہنمائی لینا ترک کر دی تو مسلم معاشروں میں قتل و غارت گری اور فتنہ و فساد کے لیے راہیں ہموار ہوئیں۔ فتنہ تکفیر اور ذلالت و گمراہی کے خاتمے کے لیے قرآن و سنت کی تعلیمات پر تمسک اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور حکمران اگر رسول اللہﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دہشت گردی اور ظلم و تشدد کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ موجودہ دور میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کے لیے تعلیمات نبویﷺ سے رہنمائی لینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...