Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے فضائی الودگی کے سبب کینسرکے امراض میں ہورہا ہے، ڈاکٹرقیصرسجاد

فضائی الودگی کے سبب کینسرکے امراض میں ہورہا ہے، ڈاکٹرقیصرسجاد

Airpollution1320x180کراچی، شہر میں فضائی آلودگی کی وجہ سے گلے کے کینسر سمیت مختلف امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں ۔فیکٹریوں سے نکلنے والے دھویں ،کچرا جلانے اور خراب گاڑیوں نے شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا ہے ۔حکومت فضائی آلودگی کے حوالے سے اقدامات کرنے سے قاصر نظر آتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار عباسی شہید اسپتال کے ای این ٹی سرجن ڈاکٹر قیصر سجاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک جام اور فضائی آلودگی کی وجہ سے سماعت کے مسائل اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے بچنے کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ احتیاتی تدابیر اپنائیں ۔انہوں نے کہا کہ کہ ملک بھرمیں خصوصا کراچی میںفیکٹریوں کے دھوئیں، کچرا جلانے، خراب گاڑیاں اور سگریٹ کے دھوئیں کی وجہ سے فضا آلودہ ہوتی ہے ،جس کی وجہ سے لوگ ناک کی الرجی، گلے کی خراش سانس کی نالی کی سوزش،دمہ ، گلے کا کینسر اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں ۔فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے کچرا نہ جلایا جائے اور سگریٹ نوشی سے بھی پرہیز کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر رواں خراب گاڑیاں بھی فضائی آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہیں ۔بغیر فٹنس کے یہ گاڑیاں شہریوں کی صحت سے کھیل رہی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...