Tuesday, October 20, 2020
Home Trending شہر قائد میں پولیو کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، ڈاکٹر صغیر احد

شہر قائد میں پولیو کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، ڈاکٹر صغیر احد

Dr. Saghir Ahmadوزیرصحت سندھ ڈاکٹر صغیراحمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں رواں سال 18 کیس سامنے آئے جن میں سے 17 شہرقائد کے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کے 1940 کیسز کی تصدیق ہوئی جن میں سے 18 صوبہ سندھ کے ہیں اور ان بھی 17 کراچی میں موجود ہیں۔

ڈاکٹر صغیر احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ شہرقائد میں پولیو سے متاثرہ بچوں میں ایک بروہی، ایک گجراتی جبکہ باقی تمام پشتون ہیں یہ پشتون شمالی علاقوں موجودہ صورتحال کی وجہ سے نقل مکانی کرکے یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تشویشناک پہلو یہ ہے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا اور ان کی دیگر بیماریوں سے بچاﺅ کی بھی ویکسین نہیں ہوئی تھی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا ہے کہ سندھ میں پولیو کے خاتمے کا کوئی حتمی وقت نہیں دے سکتے، موجودہ حالات کے باعث صوبے میں 72 فیصد سے زائد روٹین حفاظتی قطرے نہیں پلائے جاسکے ہیں اور اب جب تک سکیورٹی نہیں ملتی انسداد پولیو مہم چلانا بھی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد شہر کے انتہائی حساس 11 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی اور یہ مہم انجکشن کے ذریعے چلائی جائے گی جبکہ صوبے میں پولیو کے خاتمے سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...