Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں نیا پاکستان مہاجر صوبے کے بغیر قبول نہیں،ڈاکٹرسلیم حیدر

نیا پاکستان مہاجر صوبے کے بغیر قبول نہیں،ڈاکٹرسلیم حیدر

saleemhaiderمہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ نیا پاکستان اس وقت تک قابل قبول نہیں ہوگا جب تک اس میں مہاجر صوبے کو شامل نہیں کیا جائے۔ ہر آنے والی تبدیلی مہاجر صوبے کے ساتھ وابستہ ہونا چاہئے، مہاجر اب صوبے سے کم پر نہ تو راضی ہوں گے اور نہ ہی ان کا کوئی اور مقصد ہے۔ وہ ملاقات کےلئے آنے والے کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر بہارالدین شیخ، راشد قریشی، اعجاز شیخ اور دیگر بھی موجو دتھے۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ مہاجر تاریخ کے بدترین دور سے گزررہے ہیں۔ ملازمت سے لے کر وسائل تک کی تقسیم میں مہاجروں کے ساتھ تیسرے درجے کا سلوک کیا جارہا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ اعلانیہ سندھیوں کو نوکریاں دے رہے ہیں جبکہ تعلیم یافتہ مہاجر نوجوان سیکورٹی وارڈن اور نائب قاصد کی ملازمت سے بھی محروم کردیئے گئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں مہاجر سوال کرتے ہیں کہ 30 سال تک مہاجروں سے ووٹ ، نوٹ اور قربانیاں دینے والوں نے مہاجروں کے کس مسئلے پر اور کون سے حقوق پر پارلیمنٹ یا پارلیمنٹ کے باہر آواز اُٹھائی ہے۔ زاتی مفاد کےلئے مہاجروں کو استعمال کرنے والے بھی اب بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ MITہی مہاجروں کی امید کی آخری کرن ہے اور وہ وقت دور نہیں جب MIT مہاجروں کے حقوق کےلئے سراپا احتجاج ہوگی۔ آج مہاجر بند گلی میں کھڑے یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ماضی کی طرح ان کے ساتھ ہر دفعہ دھوکہ کیا جاتا رہا ہے جو لوگ برسہا برس سے اقتدار میں ہیں وہ بھی بے اختیاری کا روانا رو رہے ہیں تو پھر مہاجروں کا مستقبل کیا ہوگا؟۔ انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب مہاجروں کی منزل اور مقصد مہاجر صوبے کا قیام عمل میں آئے گا اور انہیں وہ تمام حقوق ملیں گے جن کےلئے انہوں نے جدوجہد کی اور قربانیاں دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...