Monday, October 26, 2020
Home Trending گلشن اقبال میں فائرنگ سے زخمی پروفیسر شکیل اوج جاں بحق...

گلشن اقبال میں فائرنگ سے زخمی پروفیسر شکیل اوج جاں بحق ہوگئے

Dr. Shakeel Aujگلشن اقبال میں فائرنگ سے جامعہ کراچی اسلامک اسٹیڈیز فیکلٹی کے ڈین شکیل اوج جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان نے جا معہ کراچی اسلامک اسٹیڈیز فیکلٹی کے ڈین شکیل اوج کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی ، جب وہ ساتھی پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود کے ساتھ اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے خانہ فرہنگ جارہے تھے، فائرنگ سے شکیل اوج شدیدزخمی ہوگئے،تاہم پروفیسر طاہر مسعود محفوظ رہے اور انہوں نے ہی زخمی شکیل اوج کونجی اسپتال منتقل کیا ، جہاں وہ طبی امداد کے دوران انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق ان کے ہمراہ ایک طالبہ ڈاکٹرآمنہ بھی شدید زخمی ہوئی جس کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقع کی اطلاع ملتے ہی طلبا کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے ڈاکٹر شکیل کے ہمراہ ان کی 7 سالہ بھتیجی بھی موجود تھی جو معجزاتی طورپر فائرنگ سے محفوظ رہی۔ واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میںان دونوں پروفیسر صاحبان کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...