Saturday, October 24, 2020
Home Trending سندھ کی سالمیت پر بری نظر ڈالنے والوں کی آنکھیں نکال دینگے،...

سندھ کی سالمیت پر بری نظر ڈالنے والوں کی آنکھیں نکال دینگے، ذوالفقار مرزا

 Dr-Zulfiqar-Mirzaسندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا بھی بالآخر متحدہ کے خلاف بول اٹھے انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے سندھ میں نئے انتظامی یونٹ کے قیام کی تجویز پر سخت ردّعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ سندھ دھرتی کو تقسیم کرنے کی ایک سازش ہے۔

کافی عرصے تک ایم کیو ایم کے خلاف کسی قسم کی سیاسی بیان بازی سے گریز کرنے کے بعد گزشتہ روز بدین اور ملحقہ پانچ تعلقوں کی پیرا میڈیک ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب کے دوران ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ ‘میں وہ پہلا شخص تھا جس نے سندھ اسمبلی کے فلور پر الطاف حسین کے منصوبے کو بے نقاب کیا اور سب سے پہلے ’مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں‘ کا نعرہ لگایا، جو آج پورے سندھ میں گونج رہا ہے ‘۔
ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ ’اس وقت بھی میرے کئی قریبی ساتھیوں نے الطاف حسین کی اصلیت اور ان کا منصوبہ ظاہر کرنے سے مجھے روکا، لیکن آج وہ سب بھی تسلیم کرتے ہیں کہ میں حق پر تھا’۔

انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ سندھ کی سالمیت پر بری نظر ڈالنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔
ذوالفقار مرزا نے واضح کیا کہ ’میں یا کوئی بھی شخص جو سندھ سے محبت کرتا ہو، وہ سندھ کی تقسیم کی کوششوں کو ناکام بنانے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرے گا’۔

یاد رہے کہ متحدہ قومی مومومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا تھا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو ہمیں نئے صوبے بنانا ہوں گے، انہوں نے سندھ میں چار صوبوں کی قیام کی تجویز بھی پیش کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...

اسکول فیس رعایت, سندھ حکومت نے والدین پر بجلی گرادی

کراچی : سندھ حکومت نے طلبا کو فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ واپس لےلیا اور کہا فیسوں میں کمی...