ڈرگ روڈ چائولہ پول کے قریب چکورنالے کی صفائی اہل علاقے کے لئے زحمت بن گئی، تعفن نے شہریوں کا جینا محال کردیا، اہل علاقہ کے مطابق سندھ حکومت اور ڈی ایم سی نے نالوں کی صفائی کرکے کچرا اور گند نالے کے باہر پھینک دیا، کچرا نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے علاقے میں تعفن پھیل گیا اور سڑک کے زیادہ تر حصے پر کچرا اور گندگی نے قبضہ کرلیا