منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی، بدنامِ زمانہ منشیات فروش رحیم شاہ ولد جوہر شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد۔
پی آئی بی کالونی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ماضی میں چوری، ڈکیتی و منشیات فروشی سمیت سنگین نوعیت کے درجن مقدمات درج ہیں، ملزم سپر مارکیٹ، عزیز بھٹی اور پی آئی بی کالونی تھانے میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، ملزم کو مزید کارروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔