کراچی فیروزآباد تھانے میں نوجوانوں پر تشدد کرنے والے ڈی ایس پی کی نوکری خطرے میں پڑگئی،نجی چینل کے مطابق تحقیقات رپورٹ میں یعقوب جٹ کو قصور وار ٹھہرادیا گیا ۔نوجوانوں پر تشدد کرنا مہنگا پڑگیا ڈی ایس پی فیروزآباد کیخلاف تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں ،جس میں یعقوب جٹ کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔تحقیقاتی ٹیم نے 15 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے، اہلکاروں نے ڈی ایس پی کیخلاف بیانات دیئے،معطل یعقوب جٹ کی نوکری بھی جاسکتی ہے ۔ڈی ایس پی نے نوجوانوں پر نہ صرف لاتوں ، گھونسوں اور مکوں کی بارش کی تھی بلکہ نوجوانوں کو برہنہ بھی کیا تھا لیکن اب تو اپنی وردی خطرے میں پڑگئی ۔یعقوب جٹ کو نوجوانوں کے اہلخانہ سے جوتا بھی پڑا تھا، پولیس حکام کہتے ہیں ڈی ایس پی کی قسمت کا فیصلہ آئی جی سندھ کریں گے