Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ارتھ آور ڈے منایا...

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ارتھ آور ڈے منایا جارہا ہے

earth hour day1کراچی: دنیا بھرکی طرح کراچی سمیت پاکستان بھر میں بھی آج گلوبل ارتھ آور 8.30 سے 9.30 بجے کے درمیاں منایا جائے گا۔ علامتی تحریک میں ایک گھنٹے کے لئے تمام اہم اداروں اورعمارتوں کی غیرضروری بتیاں بندکرکے ماحول دوستی کا شعور اجاگر کیا جائے گا، پاکستان کے شہری رات 8.30سے لیکر 9.30 بجے تک غیر ضروری بتیاں بندکرکے زمین سے محبت کا ثبوت دیں گے، رواں سال ڈبلیو ڈبلیو ایف نے دھرتی کی بقاکے لیے علامتی تحریک کا نام بھی چینج کلائمیٹ چینج رکھا ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے پاکستان میں عائشہ عمر، عائشہ خان ، عمیرعباسی اور صبا پرویز کو ارتھ آور کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ دنیا کے 7000 شہروں میں ارتھ آور کے حوالے سے تقاریب آج منعقد کی جارہی ہیں جب کہ ارتھ آور کے حوالے سے کراچی میں خصوصی تقریب کااہتمام سندھ اسمبلی میں کیاجائے گا،تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سمیت صوبائی وزرا شرکت کریں گے ، دوسری جانب ارتھ آور کے حوالے سے اسکولوں میں بھی آگہی پروگرامز کااہتمام کیا جا رہا ہے جس میں بچوں کو زمین کی حفاظت سے متعلق آگہی دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...