Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

نیو کراچی، دعا ہوٹل کے قریب سلنڈر دھماکہ

نیو کراچی میں دعا ہوٹل کے قریب سلنڈر دھماکہ، دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، ملبے میں دب کر ایک شخص جاں...

شادی ہالز کے لئے نئے ایس او پیز جاری

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت میرج ہالز ایسوسی ایشنز کے عہدے داروں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی...

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی کورونا کا شکار

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا. وفاقی وزیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میری کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ...

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی انتقال کرگئے

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی انتقال کرگئے، مرحوم کے بیٹے عمر جمالی نے موت کی تصدیق کردی، بیٹے کے مطابق ظفراللہ جمالی تین...

محکمہ تعلیم بلدیہ شرقی میں ٹائم اسکیل کوبحال کردیا گیا

6-01-2018کراچی چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی کاوشوں کے سبب محکمہ تعلیم میں ٹائم اسکیل کو بحال کردیا گیا، اس سلسلے میںمحکمہ تعلیم کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چیئرمین عبدالرؤف خان ، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ کے علاوہ چیئرمین کونسل محکمہ تعلیم فرحت جعفری کے علاوہ اساتذہ و محکمہ تعلیم کے ملازمین نے شرکت کی ۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی اور حیثیت رکھتے ہیں ، ان کے مسائل و معاملات کو سمجھنا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے ، اساتذہ جو کہ مستقبل کے معمار کی تربیت کرتے ہیں اور انہیں مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار کرتے ہیں ان کے مسائل کو سمجھنا بھی ضروری ہے، یہ ہماری خوش نصیبی اور اعزاز ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے ٹائم اسکیل کی بحالی کیلئے اقدامات کیئے گئے جس سے اساتذہ کی مالی معاونت ہوسکے گی، وائس چیئرمین عبدالرؤف خان نے بھی اس موقع پر کہا کہ ضلع کے ملازمین کے جو حقوق ہیں اس کیلئے اول دن سے کوشاں ہیں بالخصوص محکمہ تعلیم جو کہ خوش نصیبی سے بلدیہ شرقی کے زمرے میں آتا ہے اس میں بہتری کیلئے پے درپے اقدامات کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ اس شعبے کو بہتر سے بہترین کرکے اعلی معیار کا بنا سکیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر محکمہ تعلیم شیر علی اور اساتذہ نے چیئرمین معید انور، وائس چیئرمین عبدالرؤف خان اورمیونسپل کمشنر اختر علی شیخ کا ٹائم اسکیل کی بحالی کیلئے اقدامات پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Open chat