چیئرمین بلدیہ شرقی کا PSL کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

13-2-2018aکراچی چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے حوالے سے بلدیہ شرقی اپنا بھرپور کردار ادا کریگا، اسٹیڈیم روڈ کو درست حالت میں رکھا جائے کوشش کی جائے کہ ملحقہ شاہراہیں خوبصورتی کا شاہکار دکھائی دیں جبکہ روشنی کے حوالے سے بھی نمایاں کام ہونے چاہیئں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن کونسل محمد غوث اور سپریٹینڈنگ انجنئیر طارق مغل کے ہمراہ پی ایس ایل کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے محکمہ پارکس کے افسران کو یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ و دیگر ملحقہ سڑکوں کو خوبصورتی سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی جبکہ صفائی ستھرائی کیلئے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ہدایات جاری کی گئیں ایس ای ایسٹ اور دونوں زونز کے ایکسئینز بی اینڈ آر کو کہا گیا کہ وہ ملبے کو ہٹانے کیلئے اقدامات بروئے کار لائیں جبکہ محکمہ انسداد تجاوزات کو حکم دیا گیا کہ وہ فوری طور پر تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات بروئے کار لائیں جبکہ محکمہ چارجڈ پارکنگ بھی پارکنگ کے متعلق بہتری لائے،اسٹیڈیم سے منسلکہ شاہراہوں پر پی ایس ایل سے متعلق اشتہاری مواد کے علاوہ کسی قسم کا اشتہاری مواد نہیں لگنے دیا جائے جبکہ وال چاکنگ کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات بروئے کار لائے جائیں انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ پارکوں میں تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی نظر رکھی جائے اور اس سلسلے میں مکمل آگاہی فراہم کی جائے اسی طرح دیگر محکمہ جات کو ان کے محکموں سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں اجلاس کے آخر میں چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے کام دل جمعی کے ساتھ انجام دئیے جائیں کیونکہ یہ ہمارے ملک وشہر کی نیک نامی اور مثبت امیج اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے لہذا اس سلسلے میں بلدیہ شرقی کے کام ایسے ہونے چاہیئں جو دکھائی دیں اجلاس میں ایکسئین ایم اینڈ ای مبین شیخ سمیت تمام محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top