چیئرمین بلدیہ شرقی کا یونائیٹڈ ورکرز یونین کے ساتھ اجلاس

27-03-2019 (1)کراچی چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے یونائیڈڈ ورکرز یونین کے صدر ذولفقار شاہ اور ان کے وفد کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر میں میٹنگ کی، اس موقع پر یونائیٹڈ ورکرز یونین کے صدر ذولفقار شاہ، کونسل بلدیہ شرقی سالڈ ویسٹ چیئرمین انور سردار،کونسل بلدیہ شرقی اینٹی انکروچمنٹ چیئرمین اورنگزیب تاج اور یونائیٹڈ ورکرز کے وفد کے علاوہ دیگر اراکین کونسل نے شرکت کی۔ میٹنگ میں یونائیٹڈ ورکرز یونین کے صدر ذوالفقار شاہ نے مسائل کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ کچرا اٹھانے کیلئے خستہ حال گاڑیاں ہیں جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور اس ہی وجہ سے صفائی کا نظام متاثر ہے جبکہ افرادی قوت میں بھی اضافے کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ سے کہا گیا ہے، ملازمین کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی انہیں آگاہ کیا گیا جس پر چیئرمین معید انور نے تمام مسائل کو بغور سننے کے بعد کہا کہ اس حوالے سے سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی اور سیکرٹری لوکل گورنمٹ کے سامنے مذکورہ نکات کو سامنے رکھا جائیگا تاکہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو مسائل کے حل کیلئے مجبور کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ یوسیز میں صفائی کے حوالے سے اقدامات کرنے کیلئے اراکین کونسل کی جانب سے تحفظات ہیں جسے دور کرنے کیلئے اعلی سطحی بات چیت ناگزیر ہوچکی ہے ہماری پوری کوشش ہوگی کہ یوسیز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں اس موقع پر موجود منتخب بلدیاتی نمائندگان نے چئیرمین کو موجود بلدیاتی مسائل بالخصوص صفائی کے حوالے سے موجود مسائل سے آگاہ کیا جسے بغور سننے کے بعد نوٹ کیا گیا تاکہ آئندہ ایم ڈی بورڈ یا کسی اور فورم پر ان کے حل کے متعلق آواز اٹھاء جاسکے بعد ازاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مشترکہ طور پر اس قسم کے اجلاس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا تاکہ جو مسائل سامنے آتے رہیں گے انکا حل تلاش کیا جا سکے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top