Tuesday, October 27, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی ایبولاوائرس، متاثرہ شخص کا پتہ چلانے کیلئے سوفٹ ویئر متعارف

ایبولاوائرس، متاثرہ شخص کا پتہ چلانے کیلئے سوفٹ ویئر متعارف

EBOLAایبولا کی تباہ کاریوں سے پوری دنیا پریشان ہے اوراس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جب کہ مریض تک فوری پہنچنا بھی ایک مسئلہ ہے تاہم اب اس مسئلے کا حل نکال لیا گیا ہے اور موبائل فون میں ایسا سوفٹ وئیر متعارف کرادیا گیا ہے جو اس بیماری سے متاثرہ شخص کے بارے میں نہ صرف آگاہ کرے گا بلکہ اس کی درست لوکیشن بھی واضح کرے گا۔
موبائل فون کمپنیوں کے تعاون سے ایبولا سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے کہ وہ ایبولا سے متاثرہ شخص کے بارے میں مفت پیغامات ارسال کریں جس سے اس سوفٹ ویئر کی مدد سے نقشہ یہ بتائے گا کہ یہ متاثرہ مریض کس علاقے میں موجود ہے، اس سہولت کی بدولت مریض کو زیادہ تیزرفتاری ادویات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی جبکہ اگر کوئی شخص اس بیماری سے انتقال کرگیا ہے تو اس کی لاش کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا نے کے ساتھ آخری رسومات کی ادائیگی بھی بروقت کی جاسکے گی۔
موبائل کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ اس سسٹم میں موجود نقشوں کی بدولت ایبولا سے متاثرہ علاقے کی نہ صرف لوکیشن پتہ چلتی ہے بلکہ وہاں کی ضرورت کا بھی پتہ چلتا ہے جو ہیلتھ ورکرز اور حکومت کو اس بیماری کے خلاف اقدامات کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ کمپنی کے افریقا میں ریسرچ چیف کا کہنا تھا کہ اس بات کی اشد ضرورت تھی کہ ایک ایسا سسٹم بنایا جائے جو فوری ایبولا سے متاثرہ افراد سے براہ راست رابطہ ممکن بنائے لہذا اس سسٹم کی بدولت اس بیماری کا شکار لوگوں تک براہ راست رابطہ ممکن ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس بیماری سے مغربی افریقا میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اس نے دنیا کے کئی دوسرے ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے،سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

کراچی، فرانس میں توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے صوبائی...

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...