ہفتہ, مارچ 25, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانمعاشی بحران، پاک فوج کا 23 مارچ کو روایتی پریڈ محدود پیمانے...

معاشی بحران، پاک فوج کا 23 مارچ کو روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے معاشی بحران نے یوم پاکستان پر ہونے والی افواج پاکستان کی پریڈ کو بھی متاثر کردیا۔ اس سال 23 مارچ کو روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج نے 23 مارچ کو مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال یوم پاکستان پر 23 مارچ کی پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کے بجائے اب ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔ روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے، پاک فوج ملک کے مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کی ترقی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔یاد رہے کہ ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں بھی کمی کی گئی تھی، پٹرولیم مصنوعات کی مد میں فوج کے اخراجات میں 35 فیصد، یوٹیلٹی بلز کے اخراجات میں 35 سے 40 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code