عبدالستار ایدھی کو بچھڑے 3 سال بیت گئے

rsz_edhi3 کراچی، دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے 3برس بیت گئے ہیں۔ عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہربانٹوا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 11 برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالاجو ذیابیطس میں مبتلا تھیں، صرف 5 ہزارروپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فانڈیشن کی بنیاد ڈالی، لاوارث بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔  ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی کہتے ہیں ایدھی صاحب کا جانا بہت بڑا نقصان تھا، ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوگی۔ ایدھی رضاکاروں کا کہنا ہے عبدالستار ایدھی پاکستان کو فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے تھے، انکے مشن کو جاری رکھا جائیگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top