Wednesday, October 28, 2020
Home Trending ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر کے دفاتر میں ڈکیتیوں میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر کے دفاتر میں ڈکیتیوں میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

edhiایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر کے کراچی میں مرکز ی دفاتر پر ہونے والی ڈکیتیوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ مذکورہ دو الگ الگ وارداتوںمیں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ لوٹی گئی رقم تاحال برآمد نہ کی جا سکی۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں فلاحی اداروں ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر کے مرکزی دفاتر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 9 ملزمان کو اندرون سندھ اور کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ چھیپا ویلفیئر کے دفتر میں ہونے والی ڈکیتی کے 3 جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے دفتر میں ہونے والی ڈکیتی کے واقعے میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تاہم لوٹی گئی رقم ابھی تک برآمد نہیں کی جا سکی ہے ۔ تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے اہم کردار پنجاب اور خیبر پختونخوا فرارہوچکے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی ملزمان ایدھی فاؤنڈیشن کے سابقہ ملازمین ہیں ۔ دونوں وارداتوں کی منصوبہ بندی کورنگی کے ایک گھر میں کی گئی جبکہ واردات کی بنیادی معلومات ایدھی سینٹر اور چھیپا ویلفیئر میں کام کرنے والے دو بھائیوں نے فراہم کی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...