Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے پاکستان تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے ہے، یونیسکو کی رپورٹ

پاکستان تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے ہے، یونیسکو کی رپورٹ

Alt_Australian photographer launches project supporting education in Pakistan2کراچی: ثقافت اور تعلیم سے متعلق اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکوکے اعداد و شمار کے مطابق 54 لاکھ پاکستانی بچے اسکول نہیں جاتے اورجوجاتے ہیں ان کی بہت کم تعداد دسویں جماعت تک پہنچ پاتی ہے۔ پاکستان میں تعلیم کے بارے میں گزشتہ روزمنظر عام پر آنے والی یونیسکو کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک پاکستان میں لڑکیوں اور لڑکوں کے پرائمری اسکولوں میں بھرتیوں کا نتاسب بہتر ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان 2015 تک کے زیادہ تر تعلیمی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ یونیسکو کی یہ رپورٹ ’’سب کے لیے تعلیم‘‘ کے موضوع پر گزشتہ 15سال سے شائع ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت، ایران اور نیپال نے اس سلسلے میں خاص پیش رفت دکھائی ہے تاہم بچوں کی بڑی تعداد اسکول چھوڑ دیتی ہے اور تعلیم کا معیار بہت خراب ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2014 میں بلوچستان کے پانچویں جماعت کے33 فیصد بچے اردو اور مقامی زبانوں میں کہانی پڑھ سکتے تھے جبکہ صوبہ پنجاب میں یہی تعداد 63 فیصد تھی۔ نصابی کتابوں میں بھی جنسی تعصب واضح ہے جس کی کئی وجوہ ہیں ’’نصاب کی اصلاح اور کتابیں شائع کرنے والے ادارے اس تعصب کو ختم کرنے کیخلاف مزاحمت کرتے ہیں جبکہ اصلاحات کوسیاسی ترجیح نہیں دی جاتی اورنہ ہی انھیں عوامی تعاون حاصل ہے‘‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...