حکومت کا 18 جنوری سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان، وزارء تعلیم کی بین الصوبائی کانفرنس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 18 جنوری کو نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسیں شروع ہو جائیں گی جبکہ 25 جنوری سے پرائمری تا 8ویں کے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یکم فروری سے جامعات اور دیگر اعلیٰ تعلیمی ادارے بھی کھل جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مئی کے آخری اور جون کے پہلے ہفتے میں امتحانات شروع کئے جائینگے،