کراچی: شہر کی جامعات، کالجز اور انسٹی ٹیوٹس میں کالعدم تنظیموں کے مضبوط نیٹ ورک کے انکشاف کے بعد حساس اداروں نے مشکوک اساتذہ اور طلبہ کی نگرانی شروع کردی۔ نجی اخبار کی ویب سائٹ پر رپورٹ کے مطابق کراچی کی جامعات، کالجز اور انسٹی ٹیوٹس میں کالعدم تنظیموں کے مضبوط نیٹ ورک کے حوالے سے ہونے والے انکشاف میں کہا گیا ہے کہ طالب علموں کا ذہن تبدیل کرنے میں اساتذہ ملوث ہیں۔ حساس اداروں نے مذہبی ذہنیت کے حامل اساتذہ کی فہرست مرتب کرلی ہے۔ واچ پر موجود اساتذہ کے زیر تربیت طلبا کی بھی نگرانی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد شہر کے تعلیمی اداروں میں جلد بڑے آپریشن کا امکان ہے۔