Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے وزارت تعلیم یکساں اور قومی نصاب کا مسودہ تیار کرنے میں ناکام

وزارت تعلیم یکساں اور قومی نصاب کا مسودہ تیار کرنے میں ناکام

education21کراچی: وزارت تعلیم کی جانب سے ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے اور اس ضمن میں صوبوں کے ساتھ ملکر قومی نصاب کا مسودہ تیار کرنے سے متعلق تمام دعوؤں کے باوجود ایک سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی کوئی حتمی مسودہ تیار نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں یکساں نصاب رائج کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی نصاب کونسل بنائی گئی تھی جس نے تمام صوبوں کے ساتھ مل کر یکساں نصاب پالیسی بنانی تھی تاہم کونسل کی جانب سے سوائے اجلاس منعقد کروانے کے کوئی پیشرفت نہ کی جا سکی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی قومی نصاب پالیسی کا حتمی مسودہ بھی تیار نہ کیا جا سکا، ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان ابھی تک نصاب کونسل پر تمام صوبوں کو متفق کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے بین الصوبائی ایجوکیشن منسٹرز کانفرنسس کا انعقاد بھی کیا جا چکا ہے تاہم ابھی تک قومی نصاب کونسل کے حوالے سے صوبوں میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے،سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

کراچی، فرانس میں توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے صوبائی...

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...