Thursday, October 29, 2020
Home Trending انٹرمیں داخلے، محکمہ تعلیم کی ناقص پالیسی سے طلبا و والدین...

انٹرمیں داخلے، محکمہ تعلیم کی ناقص پالیسی سے طلبا و والدین شدید پریشانی کا شکار

studendtsمحکمہ تعلیم سندھ کی ناقص پالیسی کے سبب انٹر سال اول کے داخلوں کا مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کرگیا ہے اور طلبہ اور ان کے والدین داخلوں کے لئے شدید پریشانی کا شکار ہیں جس کی وجہ محکمہ تعلیم کی جانب سے غیر معمولی تاخیر سےسال اول کی اجرا اور اس کے بعد کلیم سینٹر قائم نہ کرنا ہے پیر کو ہزاروں طلبہ ڈائریکٹوریٹ آف کالجز سندھ کے دفتر پہنچ گئے۔ طلبائ و طالبات فرسٹ ایئر کی داخلہ فہرستوں میں نام شامل نہ کئے جانے، میٹرک کے نتائج کے مطابق کالج میں داخلہ نہ ہونے اور اسی طرح کے دوسرے کلیم کے لئے شہر کے کالجوں میں کلیم سینٹرز قائم نہ ہونے کے سبب یہاں پہنچے تھے اور بیک وقت ہزاروں طلبائ و طالبات کے اپنے والدین کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل کالجز کے دفتر پہنچنے کے سبب وہاں دفتری امور معطل ہوگئے۔ طلبہ اور عملے کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات ہوئے جبکہ اسی عمارت میں قائم ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کے دفتری امور بھی شدید متاثر ہوئے۔

پورے دن جاری رہنے والی اس بدانتظامی کے بعد صوبائی محکمہ تعلیم نے کلیم سینٹر قائم کرنے کا اعلان کر دیا اور شہر کے 14 سرکاری کالجوں میں طلبائ و طالبات کے کلیم سینٹر قائم کر دیئے جو آج سے کام شروع کریں گے جس میں ڈی جے سائنس کالج، گورنمنٹ بوائز لیاری کالج، جناح گورنمنٹ کالج، آدم جی کالج، گورنمنٹ کالج برائے طلبائ ناظم آباد، سپیریئر سائنس کالج، گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاہراہ لیاقت، شہید ملت گورنمنٹ گرلز کالج، گورنمنٹ کالج برائے طلبا و طالبات گلشن اقبال بلاک 7، ایس آر ای مجید گرلز اینڈ بوائز کالج اسٹیڈیم روڈ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین نارتھ ناظم آباد بلاک K، خورشید گورنمنٹ گرلز کالج شاہ فیصل کالونی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کورنگی 4 اور سر سید گورنمنٹ گرلز کالج شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...