کراچی: عید الفطرکے موقع پر کمشنر کراچی کی جانب سے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ عوام عید کے روزسیرو تفریح کے لیے سمندر پرجاسکتے ہیں لیکن وہ سمندرمیں نہانے سے گریزکریں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس عید الفطر کے موقع پر ساحل سمندر پر دل خراش واقع پیش آیا تھا جس کے پیش نظریہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال عید کے موقع پر ساحل سمندر پر سیر و تفریح کے لئے آنے والے 30 سے زائد افراد نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔