Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کے الیکٹرک کا چینی کمپنیوں سے ترقیاتی معاہدہ، 700 میگاواٹ کے منصوبے...

کے الیکٹرک کا چینی کمپنیوں سے ترقیاتی معاہدہ، 700 میگاواٹ کے منصوبے کو تقویت ملے گی

K-Electricکراچی: کے الیکٹرک، چائنا ڈاٹانگ اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی (سی ڈی ٹی او) اور چائنا مشینری کمپنی (سی ایم ای سی)کے درمیان سہ فریقی ترقیاتی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت کے الیکٹرک کے پورٹ قاسم پر واقع 700 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے پروجیکٹ کو ترقی دی جائے گی۔ اس معاہدے کی صورت میں تینوں فریقوں کے درمیان اس سال کے آغاز میں ہونے والی مفاہمت کو تقویت ملی ہے اور جس کا نتیجہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اس پروجیکٹ پر نمایاں پیشرفت کی صورت میں ظاہر ہوا ہے، یہ معاہدہ کے الیکٹرک کے پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کی جانب بڑا قدم ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد پاکستان میں 1ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنا ہے، اس کا مقصد ملک کو فیول مکس سے کم قیمت ایندھن پر منتقل کرنا ہے جس سے پیداواری لاگت کم ہو گی اور صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو طیب ترین نے اعلیٰ انتظامیہ کے ہمراہ سی ڈی ٹی او اور سی ایم ای سی کے وفد کا استقبال کیا جس میں سی ڈی ٹی او کے صدر ڈوان ژونگ من اور سی ایم ای سی کے نائب صدر وانگ تیانی شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نارتھ ناظم آباد میں لڑکی کی ٹارگٹ کلنگ

نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک اے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے سامنے گلی میں کار پر فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی...

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...