Wednesday, January 27, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

سی این جی اسٹیشن پھر بند، شہری مشکلات شکار

سی این جی پھر بند، سوئی سدرن گیس کمپنی نے بدھ کی صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک کراچی سمیت...

گلشن اقبال، گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

 شہر میں امن وامان کی صورت حال خراب، گلشن اقبال موتی محل کے قریب شاپنگ مال کے سامنے گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی...

پاکستان ریلوے کا آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا

سسٹم کی خرابی یا پھر بکنگ کا رش، پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا، شہریوں کو آن لائن بکنگ کرانے...

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات، دونوں رہنمائوں میں ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورت...

بلدیاتی انتخابات: قوانین کی خلاف ورزی پر قید و جرمانوں کی سزائیں تجویز

Election Commissionکراچی: بلدیاتی انتخابات کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے سزاؤں کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پریذائیڈنگ افسران کو 3 روز کے لیے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کر دیے ہیں جب کہ پریزائڈنگ افسران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اورشور شرابے پر 3 ماہ قید بھی سنا سکیں گے۔ ڈیوٹی سے غفلت پر پریذائیڈنگ افسرکو ریٹرننگ افسر 2 سال کی سزا سنا سکتا ہے جب کہ ڈیوٹی پر مامور سرکاری اہلکار کو جانبداری پر چھ ماہ جیل ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے 200 میٹر کے اندر انتخابی مہم پرجرمانہ ہوگا جب کہ ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے پر 6 ماہ قید اور20 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ اس کے علاوہ بیلٹ پیپر ضائع کرنے یا بیلٹ باکس اٹھانے پر 6 ماہ قید اور 20 ہزار جرمانہ عائد ہوگا۔ واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 31 اکتوبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat