Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں این اے 246 این اے 246 میں رینجرز تعینات کی جائے، الیکشن کمیشن کو خط

این اے 246 میں رینجرز تعینات کی جائے، الیکشن کمیشن کو خط

Election Commissionکراچی : صوبائی الیکشن کمیشن نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں رینجرز کی تعیناتی کیلیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط ارسال کردیا۔ این اے 246میں ضمنی انتخاب کیلیے انتخابی مہم کے دوران متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی کشیدگی اور امن وامان کی خراب صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلیے سندھ الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن پاکستان کو خط میں کہا ہے کہ این اے 246میں رینجرز کی تعیناتی ناگزیر ہوچکی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان رینجرز کی تعیناتی کیلیے وفاقی وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کرے گا اور امکان ہے کہ این اے 246 میں جلد ہی رینجرز اہلکارتعینات کردیے جائیں گے۔اسلام آباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے لکھا گیا خط الیکشن کمیشن آف پاکستان کو موصول ہو گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ فوج کو بھی تعینات کرنے کے لیے متعلقہ فورم پر بات کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...