Thursday, October 22, 2020
Home Trending حلقہ این اے 246،کمانڈ اینڈ کنٹرول پولیس اوررینجرکے حوالے کردیا گیا

حلقہ این اے 246،کمانڈ اینڈ کنٹرول پولیس اوررینجرکے حوالے کردیا گیا

Rangers-Raid320x180کراچی، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب کے موقع پرسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اورکمانڈ اینڈ کنٹرول پولیس اوررینجرکے حوالے کردیا گیا ہے۔ ضلع وسطی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی پابندی نافذ ہے۔23اپریل کوکراچی میں این اے 246کے ضمنی انتخاب میں شفاف پولنگ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق این اے 246کے تمام پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہونے کے باعث سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جارہے ہیں۔کیمروں کی تنصیب پولیس اوررینجرکی نگرانی میں کی جارہی ہے جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول بھی پولیس اوررینجرکے حوالے کردیا گیا ہے۔ این اے 246کے ریٹرننگ آفیسرندیم حیدرکا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اورسیکورٹی اداروں کے مشترکہ پلان کے تحت ایک رینجراہلکارپولنگ اسٹیشن کے اندربھی تعینات کیا جائے گا۔ریٹرننگ افسرنے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے سے ووٹ کی سیکریسی متاثرنہیں ہوگی اورکیمراپولنگ بوتھ سے دورنصب کیا جائے گا۔پولیس کے علاوہ رینجرکی نفری پولنگ اسٹیشن کے باہربھی تعینات کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی