Thursday, October 22, 2020
Home Trending این اے 246: الیکشن کے دن بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے،الیکشن کمیشن...

این اے 246: الیکشن کے دن بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے،الیکشن کمیشن کا خط

election commission1کراچی: الیکشن کمیشن سندھ نے کے الیکٹرک کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ23 اپریل کو کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں پولنگ کے روز لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کے روز حلقہ این اے246میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کے الیکٹرک کی جانب سے ڈپٹی کمشنر وسطی کے دفتر میں 3 دن کیلئے 2 جنریٹرز بھی فراہم کئے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام 213 پولنگ اسٹیشنز کی فہرست بھی کے الیکٹرک کو بھیج دی ہیں۔ دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال کوئی خط موصول نہیں ہوا تاہم ماضی کی طرح اب بھی متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کیا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

صفدر کی گرفتاری، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

کراچی، سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کے لئے سعید غنی کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی قائم...

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...