بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانالیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

 اسلام آباد: الیکشن کیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے گزشتہ روز کی تقریر کا اسکرپٹ مانگ لیا ہے۔ عمران خان کی تقریر کا اسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کارروائی کر رہا ہے۔گزشتہ روز آن لائن ویڈیو کانفرنس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کے بارے میں غیر اخلاقی اور غیر شائستہ گفتگو کی۔دوسری جانب، الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی پر عمران خان کے خلاف کل ہونے والے پانچ کیسز کو ڈی لسٹ بھی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code