Saturday, October 31, 2020
Home Trending صبح سے مختلف علاقوں میں بجلی اور کے الیکٹرک کا عملہ غائب، شہری...

صبح سے مختلف علاقوں میں بجلی اور کے الیکٹرک کا عملہ غائب، شہری پریشان

loadshedding1کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق موسم صبح سے گرم ہے جس پر کے الیکٹرک نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پونے پانچ اور قرب و جوار میں صبح سے بجلی غائب ہونے کے باعث گھریلو اور کاروباری صارفین اذیت کا شکار ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کے بغیر وقت گزارنا کسی اذیت سے کم نہیں اور کام نہ ہونے سے ان کے گھر کا چولہا کیسے جلے گا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق کسی خرابی کی صورت میں اطلاع دینے پر بھی کوئی سنوائی نہیں ہوتی جبکہ ہر ماہ بل اضافی پیسوں کے ساتھ باقاعدگی سے موصول ہوتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی موجودہ روش کو ختم کرایا جائے اور شہر میں بجلی کی فراہمی کا کوئی متبادل بندوبست کرایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...