Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت بجلی کی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے فی یونٹ کمی کی...

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

electricکراچی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی ہے تاہم کے الیکٹرک اور300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے دائردرخواست کے مطابق فرنس آئل سستا ہونے کے باعث ستمبرکے مہینے کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 77 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ستمبرمیں مجموعی طورپر10ارب یونٹس تقسیم کارکمپنیوں کو فروخت کئے گئے جس میں سے پن بجلی سے 41 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 26 فیصد اورگیس سے 22 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ اس طرح بجلی کی کل پیداوارپرفیول لاگت 36 ارب 80 کروڑروپے رہی۔ ستمبرکے لئے ریفرنس فیول لاگت 6 روپے 43 پیسے فی یونٹ مقررتھی جبکہ اصل فیول لاگت 3 روپے67 پیسے فی یونٹ رہی۔نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے ستمبرکے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے تاہم اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اورماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پرنہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...