مختلف رہائشی علاقوں کی بجلی منقطع،مکینوں کااحتجاج،ٹائرجلائے

karachi-protest-543کراچی گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پربلوں کی عدم ادائیگی پرکے الیکٹرک نے مختلف رہائشی علاقوں کی بجلی منقطع کردی۔نجی نیوزچینل کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پراورمتصل علاقے میں واقع رابعہ فلاوراپارٹمنٹ، اقرا سٹی ، بخش علی گوٹھ اورحاجی رمضان گوٹھ میں بلوں کی عدم ادائیگی پرکے الیکٹرک نے مختلف رہائشی علاقوں کی بجلی منقطع کردی، جس کے بعد اہل علاقہ نے ٹائرجلاکرسڑک بلاک کردی۔مکینوں کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کی یونین ہرماہ لاکھوں روپے مینٹی ننس کی مد میں مکینوں سے وصول کرتی ہے لیکن کے الیکٹرک کو بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہیں کرتی۔رابعہ فلاورکے مکینوں نے مطالبہ کیا کہ بچوں کے اسکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں، منتخب نمائندے بجلی کی فراہمی بحال کروانے اوریونین کیخلاف کارروائی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم اس سنگین بحران سے نکل سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top