وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو کے الیکٹرک کے لیے بجلی 3 روپے21 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست سماعت کے لیے 27 دسمبر کو مقرر کردی۔درخواست میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست ملک بھر میں یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے تحت دی گئی ہے