سٹی کورٹ کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پوری عدالت اندھیرے میں ڈوب گئی۔ ذرائع کے مطابق سٹی کورٹ میں آدھے گھنٹے سے بجلی غائب ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عدالتی امور مفلوج ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی اسٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث اسٹاف اندھیرے میں کام کرنے پر مجبور ہے۔