بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeسائنس اور ٹیکنالوجیعوامی اکثریت نے ایلون مسک کو ٹوئٹر سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کا...

عوامی اکثریت نے ایلون مسک کو ٹوئٹر سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کا کہہ دیا

ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سربراہی چھوڑنے کے حوالے سے عوام سے رائے طلب کی تھی اور اب اس کا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔اس مقصد کے لیے ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 18 دسمبر کو پول کرایا تھاپاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا تھا جس میں 57.5 ووٹرز نے ایلون مسک کو ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا کہا۔اس کے مقابلے میں 42.5 فیصد نے ٹوئٹر سربراہ کو برقرار رکھنے کے حق میں ووٹ دیا۔ایک کروڑ 75 لاکھ سے زیادہ افراد نے ایلون مسک کے پول میں ووٹ ڈالے۔ایلون مسک نے پول کراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نتائج پر عمل کریں گے، مگر مزید وضاحت نہیں کی۔البتہ ایک صارف کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی ان کا کوئی جانشین موجود نہیں18 دسمبر کی شب ٹوئٹر کی جانب سے ایک نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جو اکاؤنٹس فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لنکس اور یوزر نیم کو پروموٹ کرتے ہیں، انہیں اب اس کی اجازت نہیں دی جائے گی

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code