ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو صارفین نے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کو صارفین کی اکثریت نے ٹوئٹر چھوڑنے کا مشورہ دیا۔ ایلون مسک نے پول میں اپنے صارفین سے رائے مانگی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق 57.5 فیصد صارفین نے ایلون مسک کی ٹوئٹر سربراہی کے خلاف ووٹ دیا اور12 کروڑ سے زائد افراد ٹوئٹر پولنگ میں حصہ لینے کے اہل تھے۔واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹرکی سربراہی چھوڑنے سے متعلق عوام سے رائے طلب کی تھی۔ ایلون مسک نے گزشتہ روز جہاں فیفا ورلڈ کپ 2022 انجوائے کیا وہیں ساتھ ایک پوسٹ میں لوگوں سے سوال بھی کر دیا کہ کیا میں ٹوئٹر کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دوں ؟