Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ، ایک گرفتار، یاسین آباد میں گھروں پر چھاپہ

thief-killed-on-police-encounter-at-soldier-bazar-area-in-karachکراچی: شہر میں پولیس مقابلے دوران دو ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتارکرلیا،لیاقت آباد سے مشتبہ شخص گرفتار، ملزم کی نشاندہی پر یاسین آباد میں دو گھروں پر چھاپہ، کوئی گرفتاری نہ ہوسکی۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔ رینجر نے لیاقت آباد میں کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ دریں اثناء گرفتار ملزم کی نشاندہی پر رینجرز نے یاسین آباد میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو گھروں کی تلاشی لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ کراچی کے علاقے یاسین آباد میں گرفتار ملزم محمد علی کی نشاندہی پر رینجرز کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس کے دوران دو مکانات کی تلاشی لی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سیاسی جماعت کا مقامی عہدیدار ہے۔

Open chat