Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم لیاری اورماڑی پور میں مبینہ مقابلے، 2 ملزم ہلاک، 2 پولیس اہل...

لیاری اورماڑی پور میں مبینہ مقابلے، 2 ملزم ہلاک، 2 پولیس اہل کار زخمی

encounter21کراچی: لیاری اور ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 2ملزم ہلاک جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ بغدادی کے علاقے میں گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جہاں ایک مکان میں چھپے ہوئے ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ بابا لاڈلہ گروپ کا کمانڈر تھا، جو صادق گڈانی کی ہلاکت کے بعد سے علاقے کا کنٹرول سنبھالا ہوا تھا۔ ملزم درجن سے زائد قتل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھا اور اس نے 4دن قبل بغدادی میں وائن شاپ پر فائرنگ کرکے دکان کے مالک کو قتل کیا تھا۔ دوسری جانب ماڑی پور روڈ پر انسداد دہشت گردی محکمے کی ٹیم پر ملزم ثمیر عرف چھوٹو نے دستی بم سے حملہ کیا جس سے 2اہلکار زخمی ہوگئے، بعد میں اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈے کے مطابق ملزم محمد ثمیر 3رینجرز اہلکاروں کو اغوا کرکے قتل کرنے میں ملوث ہے اور ملزم ثمیر عرف چھوٹو کا تعلق لیاری گینگ وار کے غفار زکری گروپ سے تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...

کاروباری مراکز،شادی ہالز رات 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ

کراچی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز ، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرانے کا...

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ اکتوبر کے...