Friday, October 23, 2020
Home Trending گلشن معمار میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 4 کارندے...

گلشن معمار میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 4 کارندے ہلاک

Sindh Rangersکراچی: رینجرز نے گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، رینجرز کی جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد زخمی ہو گئے لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چاروں دہشت گرد دم توڑ گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ ہلاک ہونے والے طالبان کارندوں کے قبضے سے 2 ایس ایم جیز، 2 ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...