Wednesday, January 20, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

سندھ حکومت کا کورونا سے بچائو کی ویکسین خریدنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کورونا سے بچائو کی ویکسین خود خریدنے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی وزیر ڈاکٹر عذراپیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

تنخواہوں کی ادائیگی میں فنڈز کی کمی ہے، ایڈمنسٹریٹرکراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کے ایم سی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمی کے افسران و ملازمین شہریوں...

اسٹیل ٹائون، آئل ٹینکروں میں تصادم کے بعد آتشزدگی

اسٹیل ٹائون کے قریب لنگ روڈ نیشنل ہائی وے پر دو آئل ٹینکروں میں خوفناک تصادم کے بعد آتشزدگی، ترجمان واٹربورڈ نے فائر ریسکیو...

جعلی اکائونٹس کیس، وزیراعلیٰ سندھ بھی پھنس گئے

جعلی اکائونٹس کیسز میں اہم پیش رفت، نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور عبدالغنی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا، نیب حکام کے...

لیاری / اورنگی / قائد آباد : مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ہلاک

thief-killed-on-police-encounter-at-soldier-bazar-area-in-karachکراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں سمیت 6 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ایس پی سٹی فدا حسین نے بتایا کہ لیاری میں کشتی چوک پر پولیس کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ملزمان کا تعلق گینگ وار بابا لاڈلا گروپ سے ہے۔ ایس پی فدا حسین نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ملزمان گزشتہ روز کھارادر کے علاقے میں پولیس پر حملے میں ملوث تھے ، جس 2 اہل کار شہید ہو گئے تھے ۔دوسری جانب اورنگی کے علاقے طوری بنگش میں کاونٹر ٹیرورزم ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے خان زمان گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ اُدھر قائد آباد کے علاقے سواتی محلہ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat