Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم ملیر میں رینجرز سے مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 5 کارندے ہلاک

ملیر میں رینجرز سے مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 5 کارندے ہلاک

Sindh Rangersکراچی: ملیر کے قریب قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے 5 کارندے رینجرز سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوگئے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر ملیر ندی کے قریب چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی کے دوران شیراز، اکبر ملیری، خالد لاشاری اور غلام حسین سمیت 5 کارندے ہلاک ہوئے۔ اکبر ملیری عرف پنجابی لیاری گینگ وار ملیر کا کمانڈر اور گینگ وار کے ملزم سہیل ڈاڈا کا بہنوئی تھا۔ ملزمان کی لاشوں کو مزید کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے کارندے جرائم کے اڈے چلاتے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...