سرکلر ریلوے متاثرین کیلیے متبادل کا انتظام کیاجائے، پی ٹی آئی

ptiکراچی، تحریک انصاف کے رہنماو رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے کے متاثرین کی بے دخلی سے پہلے انکی آبادکاری کا منصوبہ بنایا جائے۔حکومت سندھ کی جانب سے آپریشن سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کیا جانا چاہئے۔متاثرین کو 1 سال کے عرصے کا وقت دیا جائے،اور رہائشیوں کو بہتر جگہ مہیا کیا جائے۔اسمبلی خرم شیر زمان کے ہمراہ سٹی ریلوے کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خر م شیر زمان کا کہنا تھا کہ ریلوے کالونی کے گھروں کے باہر لوگوں نوٹس لگا دیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق پہلے لوگوں کے لئے متبادل جگہ کا انتظام کیا جائے۔ روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے لگانے والی حکومت سندھ ریلوے کے رہائشیوں کے سر سے چھت چھیننے کے لئے سرگرم ہے۔ یہاں نہ پینے کا پانی ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔یہ زمین پاکستان کی زمین ہے۔اس وقت حکومت کہاں تھی جب مکان بنائے گئے۔ ہم چیف جسٹس صاحب کو بتائیں گے ان کے احکامات کے مطابق عمل نہیں ہورہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top