Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت شہر کے سرکاری اسپتالوں کے باہر تجاوزات سے شہریوں کو مشکلات

شہر کے سرکاری اسپتالوں کے باہر تجاوزات سے شہریوں کو مشکلات

anti-encroachment-drive-at-saddar-area-of-karachiکراچی: شہر کے درجنوں سرکاری اسپتالوں، میٹرنٹی ہومز اور ڈسپنسریز کے مرکزی دروازوں اور آس پاس قائم تجاوزات کی وجہ سے ان طبی مراکز میں آنے والے مریض ان کے تیمار دار طبی عملے، ایمبولینسز اور دیگر افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سول اسپتال، جناح اسپتال، عباسی شہید اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں کے آس پاس قائم تجاوزات سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر قائم ہیں جنہیں ہٹانے کیلئے پولیس اور دیگر محکمے بھی گریز کرتے ہیں۔ اس حوالے سے پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول اسپتال کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں کے آس پاس قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، ایسوسی ایشن کے رہنمائوں منیر شاہ، شفیق اعوان، امام دین جمالی، لطیف سرکی، شفیع بلوچ، حنیف اعوان، الطاف لاشاری، سعید اعوان، کریم خان، رفیق بلوچ، احسان کلہوڑو، و دیگر نے وزیر صحت سندھ، سیکریٹری صحت سندھ، ایم ایس سول اسپتال اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ دیگر مسائل پر بھی توجہ دی جائے اور ان کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...