Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں کاروبار اینگرو کے 50سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی جشن

اینگرو کے 50سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی جشن

engrocorp320x180کراچی ، اینگرو نے گزشتہ روزاپنے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر اینگرو کارپوریشن، خالد سراج سبحانی نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوے 1965ء سے لے کر اب تک کمپنی کے سفرکا احاطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کیسے ایک پروڈکٹ کی کمپنی اس وقت مارکیٹ میں متفرق مصنوعات متعارف کروا چکی ہے۔ 100نفوس سے کام کا آغاز کرنے والی اینگرو اب 3800 متحرک ورک فورس پرمشتمل ایک کارپوریٹ قوت ہے جو مختلف سیکٹروں میں کام کر رہی ہے۔
اپنے بہترین ویلیو چین سسٹم کی بدولت اینگرو ملک اور پاکستان سے باہر کے 300 سے زائد شہروں میں آپریٹ کر رہی ہے۔ خالد سبحانی، جو گزشتہ تین دہائیوں سے اینگرو سے منسلک ہیں اور ادارے کے مختلف عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ کمپنی کے اس کلچر کی ایک روشن مثال ہیں جس میں ادارے سے وابستہ افراد کی ترقی اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ سی ای او اینگرو نے کہا کہ اپنے آغاز سے ہی کمپنی نے ترقی کی منازل برق رفتاری سے طے کی ہیں اور 60 کی دہائی سے اب تک مسلسل بڑھوتی کو جاری رکھا ہے۔ 1965ء سے اب تک کمپنی اپنی آمدن کے حجم میں تقریباً170 گنا اضافہ کرچکی ہے اور ترقی کا سفر ابھی جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اینگرو پاکستان کے چند سب سے بڑے متفرق سیکٹروں میں کاروبار کرنے والے اداروں میں سے ایک ہے اور اس کے پچاس سال مکمل کرنا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔ اینگرو کی زرعی اور ڈیری سیکٹر میں انویسٹمنٹ کی بدولت ہم نے1.8 ملین کسانوں اور ڈیری شعبے سے جڑے لوگوں تک رسائی حاصل کی اور اسی انویسٹمنٹ کی وجہ سے زرعی اور ڈیری سیکٹر کے تقریبا ً13 ملین لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچایا۔ ہماری صحت بخش فوڈ مصنوعات روزانہ 12 ملین صارفین استعمال کرتے ہیں۔ اور اب جب ہم نے توانائی کے شعبے میں بھی انویسٹمنٹ کی ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ملک میں جاری توانائی بحران کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
نائلہ قاسم ، مینیجر ہیومن ریسورس اور کارپوریٹ کمیونی کیشنز نے بھی اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے میڈیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل سپورٹ پر اُن شکریہ ادا کیا۔
اینگرو کے پچاس سال مکمل ہونے کے جشن کے موقع پر ایک میڈیا مہم کی رونمائی بھی کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح اینگرو کے مختلف کاروبار 1965ء سے اب تک لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...