انجمن تاجران ضلع وسطی نے ای میونسپل ٹیکس کو مسترد کردیا، چیئرمین انجمن تاجران ضلع وسطی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاک ڈائون کے باعث پہلے ہی کاروبار تباہ ہوچکے اوپر سے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے ای میونسپل ٹیکس کا نفاذ جبری بھتہ وصولی کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ اگر جبری طوریر ٹیکس نافذ کیا گیا تو بھرپور انداز میں احتجاج کیا جائیگا