یوٹیلیٹی اسٹورز پر لیٹر دودھ 30 روپے تک مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد فی لیٹر دودھ کا پیک 217 سے بڑھ کر 247 روپے کا ہوگیا، جب کہ 900 گرام چائے کی قیمت میں 250 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے 900 گرام چائے کا پیک 1490 روپے سے بڑھ کر 1740 روپے کا ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں 200 گرام کریم کی قیمت میں 20 روپے اور ایک ہزار ایم ایل جوس کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔