Saturday, October 24, 2020
Home Trending سندھ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز، کراچی میں دفعہ 144، مراکز...

سندھ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز، کراچی میں دفعہ 144، مراکز کی مانیٹرنگ

University examinationکراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، میٹرک امتحانات میں سیکیورٹی سخت اور دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، شہر کے 3 لاکھ 25 ہزار طلبہ وطالبات کیلئے 4 سو 13 امتحانی مراکز بنائے گئے۔ چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین کا کہنا ہے کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والے اسکولز کا الحاق ختم کردیا ہے، مستقبل کے معماروں کو نقل سے روکنے کے انتطامات بھی مکمل ہیں۔ امتحانی مراکز کے اطراف میں فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند جبکہ خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ دوسری جانب حیدر آباد سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات میٹرک کے امتحانات دے رہے ہیں، جن کے لئے 10 اضلاع میں 2 سو 13 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ نقل روکنے کے لئے پچیس ویجیلنس ٹیمیں بنائی گئی ہیں، جو اپنے اپنے اضلاع کے امتحانی مراکز کو مانیٹر کریں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...

اسکول فیس رعایت, سندھ حکومت نے والدین پر بجلی گرادی

کراچی : سندھ حکومت نے طلبا کو فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ واپس لےلیا اور کہا فیسوں میں کمی...

بائیس گھنٹے سے لاپتا جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران گھر پہنچ گئے

جیو نیوز کے لاپتہ سینیئر رپورٹرعلی عمران سید گھر پہنچ گئے۔جیو نیوز کے سینیئر صحافی علی عمران نے اہلیہ سے رابطہ کیا...