Sunday, October 25, 2020
Home Trending آئیڈیاز 2016،دفاعی نمائش22 نومبر سے ایکسپوسینٹرمیں ہوگی

آئیڈیاز 2016،دفاعی نمائش22 نومبر سے ایکسپوسینٹرمیں ہوگی

jf-thunderکراچی ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (DEPO) آغا مسعود اکرم نے میڈیا بریفنگ میںکہاہے کہ 9ویںدفاعی نمائش( آئیڈیاز 2016) 22 نومبر سے 25 نومبر تک ایکسپو سینٹر،کراچی میں منعقد ہوگی۔ نمائش میں 70 سے زائد ملک شرکت کریں گے جبکہ IDEAS-2014 میں 338 کمپنیوں نے شرکت کی (256 غیرملکی اور82 ملکی کمپنیوں نے شرکت کی)۔اسی طرح 67 ملکوں کے 85 دفود نے بھی آخری نمائش میں حصہ لیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں عالمی سیکورٹی ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے اور پاکستان کی جدید اور نئی دفاعی مصنوعات بھی پیش کی جائیں گی۔آئیڈیاز کا بنیادی اور اہم کام ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں ، عالمی مندوبین، دفاعی اور سیکورٹی تجزیہ کاروں اور پالیسی سازوں کو نمائش میں ایک جگہ جمع کرنا ہے تاکہ انہیں دفاعی شعبے میں اشیاءکے فروغ اور باہمی تعاون کے نئے مواقع مل سکیں اور دفاعی پیداوار کی برآمدات کے فروغ ، سہولت کی فراہمی اور رابطے کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔یہ دفاعی صنعت کو باہمی منصوبوں کے لےے قریب لانے ،انہیں ملانے اور رابطے کا خاص موقع ہے ۔ آئیڈیاز ہمیں یہ موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے مقصد ”ہتھیار برائے امن“ کوحاصل کرسکیں۔ یہ پاکستان کے اصولی موقف کی بھی تائید کرتی ہے کہ پڑوسی ملکوں میںہتھیاروں کی متوازن موجودگی موثر دفاع ہے۔بدر ایکسپو سلوشنز کے سی او او ظہیر نصیر نے کہا کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی نمائش ہے اور اس موقع پر اہم انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مقامی اور عالمی میڈیا کی سہولت کے لیے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ یہ ایک کامیاب نمائش ثابت ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...