Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ایکسپوسینٹر میں لائیو اسٹاک نمائش جاری، 50 سے زیادہ اسٹالز

ایکسپوسینٹر میں لائیو اسٹاک نمائش جاری، 50 سے زیادہ اسٹالز

livestock exhibition expo center1کراچی: ایکسپو سینٹر کراچی میں پانچویں لائیو اسٹاک 2 روزہ نمائش جاری ہے جس کا آج دوسرا اور آخری روز ہے۔نمائش میں 50 سے زائد ملکی لائیو اسٹاک کے اسٹالزکے علاوہ غیر ملکی قونصل خانوں کے اسٹالز بھی موجود ہیں۔ نمائش کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کیا۔ان کا کہنا تھاکہ یہ نمائش ملکی معیشت کیلئے اچھی ہے، سندھ کے صرف ایک ضلع میں 60 لاکھ لائیو اسٹاک موجود ہیں، جن سے نہ صرف ملکی ضرورت پوری ہو سکتی ہے بلکہ اس سے زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے۔نمائش میں مختلف رنگ و نسل کے چرند پرند، مچھلیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔ اس شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نمائش کے انعقاد سے انکی حوصلہ افزائی ہو تی ہے۔ شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نمائش مستقبل میں مزید بھی ہونی چاہئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...